تعصب و امتیاز

مائناریٹی رائٹس انٹرنیشنل کے نزدیک کسی فرد یا گروہ کو اُس کی ذاتی خصوصیات مثلاًایمان، مذہب، صنف، نسل، زبان، ذات، عقیدے، رنگ، معذوری یا جنسی رجحان کی بنا پر غیر مساویانہ اور غیر منصفانہ برتاؤ کا نشانہ بنانا تعصب و امتیاز ہے۔

میرٹ یا اہلیت کی بجائے انفرادی روّیہ یا دیگر خصوصیت کی بنا پر کسی کو خدمات (ملازمت دینا، قرض دینا وغیرہ) مہیا کرنے سے انکار کے فیصلہ کو تعصب پر مبنی سمجھا جائے گا (ماسوائے کہ ایسے اقدامات کے ذریعے اخراج شدہ افراد کو معاشرے میں پوری طریق سے شامل کرنا اور انہیں فائدہ پہنچانا مقصود ہو)۔ امتیاز پر مبنی فیصلہ کرنے کے علاوہ روز مرہ زندگی میں تعصب و امتیاز کی دیگر صورتیں آن یا آف لائن نفرت پر مبنی گفتگو، نسل یا مذہب غلاظت، اہانت، توہین آمیز اشارے، نفسیاتی زیادتی،جسمانی حملہ، چوری اور دھمکیاں شامل ہیں۔

ہم کیا کر سکتے ہیں؟

اِس سروے کا بنیادی مقصد تعصب و امتیاز کے تجربہ سے گزرنے والے پاکستانی لوگوں کے تجربات کو اجاگر کرنا ہے۔ اِس سرگرمی سے حاصل کی گئی معلومات کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے اِن مسائل کے حل کے لئے پاکستان میں فیصلہ سازی کرنے والوں کے سامنے رکھا جائے گا۔ یہ معلومات مختلف سطحوں پر تعصب و امتیاز کے خلاف لڑنے والی دیگر تنظیموں کے ساتھ شریک کی جائیں گی۔

آپ کو اپنی رپورٹ جمع کروانے کے لئے یہ سوالنامہ مکمل طور پر پُر کرنے کی شرط نہیں ہے۔ آپ آسانی سے جتنے سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں دے دیں۔آپ کی شرکت کو ہمارے لئے گراں قدر ہے۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات ہمارے لئے اپنا ہدف حاصل کرنے میں مددگار ہوں گی۔

گو ہم براہ راست کسی انفرادی کیس میں مداخلت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں توبھی ہم ایسا کرنے والی تنظیموں کے را بطہ دیں گے جن کے نام اِس سوالنامہ کے آخر میں موجود ہیں۔